پرواز میں خاتون کے ساتھ جنسی اسحتصال کا الزام ،ہندوستانی شہری کو نو سال کی سزا سنائی گئی

سرینگر/14دسمبر : رواں سال اگست میں پربھو کو امیرکہ میں ایک دوران پرواز سو رہی خاتون کے ساتھ جنسی اسحتصال کرنے کا الزام میں ملزم پایا گیا تھا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق امریکہ میں ہندوستانی شہری کو نو سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ الزام ہے کہ شخص نے دوران پرواز میں ایک خاتون کے ساتھ استحصال کیا ہے۔ تمل ناڈو کے رہنے والے 35 سالہ پربھو رام مورتی ایچ 1-بی ویسا پر سال 2015 میں امریکہ گئے تھے۔ ڈیٹرائٹ کی ایک عدالت نے پربھو کو نو سال کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ یہ سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ہندوستان واپس بھیج دیا جائیگا۔معاملہ کی سماعت کر رہے جج ٹیرینس نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس فیصلہ کے سبب مستقبل میں ایسا کوئی جرم نہیں ہوگا۔ رواں سال اگست میں پربھو کو امریکہ میں ایک دوران پرواز سو رہی خاتون کے ساتھ جنسی اسحتصال کرنے کا الزام میں ملزم پایا گیا تھا۔ یہ واقعہ لاس ویگاس سے ڈیٹرائٹ جا رہی فلائٹ میں ہوا تھا۔متاثرہ نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا تھا کہ سفر کے دوران اچانک اس کی ا?نکھ کھل گئی۔ اس نے دیکھا کہ اس کی پینٹ اور شرٹ کے بٹن کھلے ہیں اور ملزم کا ہاتھ اس کی پینٹ میں ہے۔ رام مورتی اپنی بیوی اور متاثرہ کے بیچ والی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ نیند کھلنے پر متاثرہ کو اپنے ساتھ ہو رہی غلط حرکت کے بارے میں معلوم ہوا اور اس نے فلائٹ اٹینڈنٹ سے اس بات کی شکایت کی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وہیں دوسری جانب ملزم رام مورتی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ گہری نیند میں تھا اور اس نے کچھ نہیں کیا۔ اس کے مطابق، اس کی بیوی نے بتایا کہ 22 سالہ ساتھی مسافر اس کے گھٹنے پر سر رکھ کر سو رہی تھی۔

Comments are closed.