وی سی کے وی آئی بی کھادی اداروں کو ترقی دینے اور نوجوانوں تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا

بورڈ نے پی ایم ای جی پی کے تحت رواں مالی برس کے دوران 1677 صنعتی یونٹ قائم کئے

جموں: جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج بورڈ نے ریاست میں اب تک پی ایم ای جی پی کے تحت 1677 چھوٹے صنعتی یونٹ قائم کئے ہیں ۔
یہ جانکاری آج بورڈ کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ کی صدارت میں ایک جائزہ میٹنگ کے دوران دی گئی۔
میٹنگ میں سیکرٹری کے وی آئی بی راشد احمد قادری کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔
وائس چیئرپرسن نے بورڈ کے کام کی ستائش کرتے ہوئے ریاست کے دور دراز علاقوں میں نوجوانوں تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ عوام تک پہنچنے کے لئے بیداری کیمپوں کا انعقاد کیا جانا چاہیئے تاکہ عام لوگ سکیموں سے استفادہ کرسکیں۔
اُنہوں نے ریاست کے کھادی اداروں کو ترقی دینے میں بورڈ کے رول کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے مزید ادارے قائم کرنے کے لئے بورڈ کو مناسب اقدامات کرنے چاہیئے ۔
اس سے پہلے سیکرٹری نے بورڈ کی کارکردگی کا تفصیلی خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے سال 2017-18ء میں کل 2024 چھوٹے صنعتی یونٹ قائم کئے۔
سیکرٹری نے کہا کہ کے وی آئی بی نے 11کلسٹر پروجیکٹ منصوبے منظوری کے لئے مرکزی سرکار کو بھیج دئیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے 24.93 کروڑ روپے کی مالی معاونت والے دس کلسٹر پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں اور بورڈ کو ریاست میں این ایس ایس ایچ کی عمل آوری کے لئے ریاست میں نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.