ریاست کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس ہی جیت درج کرے گی
سرینگر/12دسمبر: تلنگانہ، میزورم ، مدھیہ پریش ، راجستھا ن اور چھتیس گڑھ پانچ ریاستوں پر کانگریس کی جیت کی طرح ہی ریاست جموں و کشمیر میں بھی اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت درج کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک میں افراتفری کا جوماحول قائم کیا تھا بھاجپا کی ہار کی اصل ویہی وجہ ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پانچ ریاستوں میں کانگریس کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ جمہوریت کو پسند کرتے ہیں اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے اور ملک کو مذہب کے نام پر یرغمال بنانے والوں کو مسترد کرتے ہیں ۔ راہل گاندھی نے پانچ ریاستوں میں کانگریس کی جیت کو آنے والے پارلیمانی انتخابات کو کانگریس کی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ بس اب بہت ہوچکا عوام اب مزید خون خرابہ اور افراتفری نہیں چاہتے ہیں ۔ اور اگلے برس پارلیمانی انتخابات میں کانگریس ہی مرکز میں حکومت بنائے گی ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ جس طرح سے تلنگانہ، میزورم ، مدھیہ پریش ، راجستھا ن اور چھتیس گڑھ ریاستوں میں کانگریس نے جیت درج کی ہے اسی طرح ریاست جموں و کشمیر میں بھی آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی ہی جیت ہوگی اور وہاں پر بھی کانگریس اپنے بل پر حکومت قائم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت جو حالات ہیں اس کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی ہی ذمہ دارہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اب بھاجپا کو مسترد کردیا ہے ۔ راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے ملک میں جو ہندومسلم ، مندر مسجد کا گھناؤنا کھیل کھیلا ہے اس سے سینکڑوں افراد ازجان ہوئے اور ملک میں افراتفری کا ماحول قائم ہوا ۔ راہل نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک نے اور جمہوریت کی چھتر چھایہ میں تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں حقوق ہیں ۔ ملک پر جتنا حق ہندوکا ہے اُتنا ہی حق مسلمانوں ، سکھوں ، بودھو ، اور عیسائیوں کا بھی ہے ۔ یہ ملک عوام کا ہے اور عوام ہی بہتر فیصلہ کرتی ہے ۔
Comments are closed.