شدیدٹھنڈ کے بیچ شوپیان اور سوپور کے کئی دیہات میں فورسز کا پھر کریک ڈاؤن

گھر گھر کی تلاشی اور لوگوں کی شناخت پریڈ ، تاہم کسی بھی جگہ جنگجوؤں سے سامنا نہیں ہوا

سرینگر/12دسمبر/سی این آئی/ شدید ٹھنڈ اور بارشوں کے بیچ ایک مرتبہ پھر فورسز نے پہاڑی ضلع شوپیان اور شمالی قصبہ سوپور کے کئی دہہات کا محاصرہ کرکے وہاں گھر گھر کی تلاشی عمل میں لائی جبکہ لوگوں کی شناختی پریڈ بھی کرائی گئی تاہم کسی بھی جگہ سے کسی نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ سی این آئی کو ملی اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح ایک مرتبہ پھر فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی شوپیان نے ملک گنڈ علاقے کو محاصرہ میں لیا اوروہاں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں لوگوں کی شناختی پریڈ کرنے کے علاوہ فورسز نے گھر گھر کی تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فورسز کو علاقوں میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کی بنا پر فورسز نے علاقے میں جنگجوؤں مخالف آپریشن عمل میں لایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اگرچہ فورسز نے علاقے میں جنگجوؤں کو دھونڈ نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم کسی بھی علاقے میں کچھ حاصل نہ ہونے کے بعد فورسز نے تمام علاقوں کا محاصرہ ختم کیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز کو اطلا ع ملی تھی کہ علاقے میں جنگجو ؤں چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لایا گیا ۔ افسر نے مزید بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران کچھ بھی ہاتھ نہ آنے کے بعد ان علاقوں سے محاصرہ پر امن طریقے سے ختم کیا گیا ۔ ادھر سوپور سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ فورسز نے بدھ کو سوپور کے مضافاتی علاقہ گنڈ برٹھ کو محاصرہ میں لیکر وہاں جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لایا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں جنگجو چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی عمل میں لائی تاہم تلاشی کے دوران کچھ ہاتھ نہ آنے کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ پر امن طریقے سے ختم کیا ۔

Comments are closed.