خصوصی ویڈیو رپورٹ:امیرا کدل میں 30سالہ بنکر مسمار
سرینگر /11دسمبر : اپنی نوعیت کے پہلے واقعے میں سرینگر میونسپلٹی نے کمال جراء ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرینگر میں فورسز کے تین بنکروں کو مہندم کرتے ہوئے سڑک کو آزاد کرایا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر میونسپلٹی نے گذشتہ تیس برسوں میں اپنی پہلی نوعیت کی کارروائی کرتے ہوئے امیراکدل میں قائم سی آر پی ایف کے بنکروں کو ہٹاکر سڑک کو کشادہ کیا۔ امیراکدل پر قائم 90کی دہائی سے بنکروں کو ہٹاکر سرینگر میونسپلٹی کونسل نے سڑک سے تمام ملبہ ہٹایا ۔ اس حوالے سے سرینگر مئیر جنید متو نے ٹویٹرپر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جگہ کو بنکروں سے آزاد کرایا گیا ہے اور اس پر دستگیر صاحب امیراکدل اوقاف کمیٹی کے اشتراک سے ایک پبلک پارک تعمیر کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ وادی کے دیگر قصبہ جات سمیت شہر سرینگر میں بھی سی آر پی ایف کے سینکڑوں بنکر قائم تھے تاہم حالات میںسدھار آنے کے بعد اور ریاست میں عوامی حکومت قائم ہونے کے بعد سرینگر سے بنکروں کا جال ختم کیا گیا تاہم کئی اہم جگہوں پر ابھی بھی گذشتہ تیس برسوں سے بنکر قائم ہیں اور اب ان بنکروں کو کنکریٹ بنایا گیا ہے ۔ ان میں سے امیراکدل میںبھی بنکر موجود تھے جن کو آج سرینگر میونسپلٹی کارپوریشن نے ہٹایا ہے ۔ اور یہ گذشتہ تیس برسوں سے اپنی نوعیت کی پہلی کارراوئی ہے جس میں میونسپلٹی نے کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورسز بنکروں سے سڑکوں سے ہٹاکر سڑکوں کو آزادی کرایا ہے ۔
Comments are closed.