خورشید احمد گنائی نے گورنمنٹ وومنز کالج ایم اے روڑ کا دورہ کیا
سری نگر /08؍ دسمبر 2018 ئ
گورنر کے صلاح کار خورشید احمد گنائی نے آج یہاں گورنمنٹ وومنز کالج ایم اے روڑ کا دورہ کیا اور وہاں کلسٹر یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج فار وومن ایم اے روڑ کی طرف سے منعقد کئے گئے دوسرے سپورٹس فیسٹول میں بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
خورشید احمد گنائی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ اُنہوںنے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے کالج بالخصو ص وومن کالج ایم اے روڑ نے ہمیشہ تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں میں اہم رول ادا کیا ہے جس کی بدولت خواتین کو بااختیار بنانے میں بڑی حد تک حوصلہ افزائی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کالج کی بہترکارکردگی کی بدولت وادی خواندگی کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ۔
اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکنہ امداد کی یقین دہانی دیتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ حکومت ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور معیار میں بہتری لانے کی وعدہ بند ہے۔
طالبات کو تدریسی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے مشیر موصوف کہا کہ ریاست کی بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست میں امن کا ماحول یقینی بنانے میں بھی اپنا رول ادا کرنا چاہیئے ۔
بعدمیں مشیرموصوف نے جاری ٹورنامنٹوں کے دوران فاتحین اور رَنرس اَپ میں ٹرافیاں اور تمغے تقسیم کئے ۔
اس موقعہ پر وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی پروفیسر شیخ جاوید ، رجسٹرار اور مختلف کالجوں کے پرنسپل صاحبان موجود تھے۔

Comments are closed.