یوپی کے بلند شہر میں گزشتہ دنوں ہوئے تشدد کے دوران انسپیکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل کے ملزم فوجی کو جموں۔کشمیر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ جتیندر ملک عرف جیتو فوجی نے جمعہ کی رات سوپور میں اپنی یونٹ جوائن کی تھی جس کے بعد اسے یوپی پولیس کی ایس ٹی ایف کے حوالے کردیا گیا۔
فوج نے اس بابت ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ ملزم فوجی کی گرفتاری کیلئے یوپی پولیس نے فوج کے شمالی کمانڈ سے مدد طلب کی تھی اور ہم نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

بلند شہر فساد کے ویڈیو مین انسپیکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل کے وقت جیتو ان کے بیحد قریب کھڑا تھا(فائل)۔
جیتو فوجی نے اپنی صفائی میں کہی یہ بات۔۔
ذرائع کے مطابق جتیندر ملک نے اپنی یونٹ سے بتایا "میں ایف آئی آر درج کروانے کیلئے 30 دیگر لوگوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن گیا تھا لیکن مار پٹائی شروع ہو گئی اور بھاگ گیا۔ میں اس جگہ موجود نہیں تھا جہاں پولیس انسپیکٹر کو گولی ماری گئی”۔
وہیں میرٹھ زون کے آئی جی رام کمار نے نیوز 18 کو بتایا کہ گاؤں والوں کے بیان کی بنیاد پر پتہ چلا کہ جیتو فوجی نے ہی مبینہ طور پر انسپیکٹر سبودھ کمار سنگھ کو گولی ماری تھی۔ کمار نے بتایا کہ جیتو وہاں مہاو گاؤں کا رہنے والا تھا اور اس سے پوچھ گچھ کے بعد ہی پولیس افسرکے قتل میں اس کا کردار واضح ہو پائے گا۔
Comments are closed.