اوڑی سیکٹر میں شبانہ گولی باری ، علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول۔ آر پار تجارت بھی معطل

سرینگر: اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین شبانہ گولی باری کے تازہ واقعات سے خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔شبانہ گولی بھاری کے بعد جمعرات کو آر پار تجارت بھی معطل رہی ۔گولی باری گھن گرج کے پیش نظر علاقہ کے ملحقہ سیکٹروں کو مکمل طور سیل کرکے دن رات گشت کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔فوج کے اعلیٰ افسران صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں اور فورسز کو چوبیس گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سی این ایس کے مطابق اْوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں بد ھ اور جمعرات کی درمیانی رات بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں بھارت کا ایک فوجی زخمی ہوگیا جس کو فوری طور علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے دوران شب ایک مرتبہ پھر بغیر کسی اشتعال کے مذکورہ سیکٹرمیں فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس سے وقت گزرنے کے ساتھ شدت اختیار کی۔فوج نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولی باری کا سلسلہ انتہائی شدت کے ساتھ جاری رہا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ رات کے دوران سرحد پار سے گولی باری کے دوران مارٹر شیل داغے گئے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے اِس پار کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ خیال رہے کہ مذکورہ سیکٹر میں فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا ۔شبانہ گولی باری کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔گولی باری کے دوران زوردار دھماکے سنائی دئے اور سرحدوں کے نزدیک واقع بستیوں کے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔گولی باری گھن گرج کی وجہ سے مذ کورہ سیکٹر میں جنگ جیسی صورتحال نظر آرہی ہے جس کے پیش نظر ملحقہ سیکٹروں کو مکمل طور سیل کرکے دن رات گشت کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔فوج کے اعلیٰ افسران صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں اور فورسز کو چوبیس گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس دوران انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے کیونکہ حکام نے گولی باری جاری رہنے کی صورت میں لوگوں کی اجتماعی نقل مکانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے جیسا کہ ماضی میں بھی ہوتا آیاہے۔ اس دوران کنٹرول لائن پر ہند،پاک افواج کے مابین گولی بھاری کے بعد جمعرات کو آر پار تجارت معطل رہی۔حکام کے مطابق اْنہوں نے کراس ایل او سی فائرنگ کے بعد آج کیلئے اْوڑی پوئینٹ سے تجارت معطل کردی ہے۔ایس ڈی ایم اْوڑی بصیر الحق نے کہا کہ فائرنگ کا علاقہ کمان پوسٹ کے قریب ہے اس لئے آج کیلئے آر پار تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ر پاکستان کے مابین جب بھی لائن آف کنٹرول یا بین الاقوامی سرحد پر ایسا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو دونوں ممالک ایک دوسرے پر2003کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عاید کرتے ہیں۔

Comments are closed.