سرینگر/6دسمبر: ہریانہ میں چار کشمیری انجینئر نگ طلبہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث3حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزیدبارہ کی شناخت عمل میں لاکر ان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی گئی ہے۔ سی این ایس کے مطابق ہر یا نہ امبالہ میں شیخ بابر جہازیب ساکن ککرناگ اوریاسر ڈار پن ساکن پنگلش ترال سمیت چار کشمیر طلبا اپنی نجی گا ڑی میں سوار ہونے کے بعدنہونی علاقہ سے اپنے کا لیجوں ایس آ ر ایم آ ر اور ای میکس انجینئر نگ کالیج کی جانب جا رہے تھے۔ ان کے مطابق پندر ہ سے زیاد ہ غنڈوں نے ٹمرولی کے مقام پر ان پر ڈنڈوں اور آ ہنی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس کے دوران وہ چاروں زخمی ہوئے ہیں ۔ ان میں سے ایک نے مھلا پولیس تھانہ میں کوفون کیا جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے جائے واردات پر آ کر تینوں کو اسپتا ل پہنچا یا۔ اور ایک مقامی شخص کی شناخت پر تین افرا د کو حراست میں لیا گیا جس کے بعد پولیس نے حملہ آو روں کے خلاف ایک کیس زیر نمبر269/2018 تحت سکشن 323,34,341,427 اور506 درج کر کے دیگر افراد کی تلش بڑ ے پیمانے پر شروع کردی ہے۔ مھلا پولیس کا کہنا ہے کہ ’واقعہ کی ویڈیو کلپ سے ہم اس میں ملوث لوگوں کی شناخت کرسکے، یہ تمام لوگ مقامی ہیں، تین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی شناخت بھی کی جاچکی ہے اور انہیں بہت جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔اس واقعہ کے بعد زخمی ہوئے طلبہ کے لواحقین میں تشویش کی لہردوڑ گئی اور انہوں نے اس ضمن میں گورنر انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.