جی ایس ٹی قانون کے تحت کئی بیش قیمتی گاڑیاں ضبط

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد

سرینگر/29نومبر: جی ایس ٹی قانون کے تحت محکمہ ٹیکزیشن نے جموں میں کئی بیش قیمتی گاڑیوں ضبط کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق جی ایس ٹی قانون کی پاسداری نہ کرنے کی پاداش میں محکمہ ٹیکزیشن نے جموں میں ایک خصوصی مہم کے تحت کئی بیش قیمتی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ اس سلسلے میں ای وے بلوں کی جانچ اور قابل ٹیکس اشیاء کی آوا جاہی کے خلاف مہم ریاستی کمشنر ٹیکس پی کے بھٹ کی ہدایت پر جموں کے مختلف جگہوں پر چیکنگ سپاٹ قائم کئے گئے ۔ جن کی نگرانی ٹیکس افسران کررہے تھے نے مختلف ناکوں پر دوران جانچ 8گاڑیوں کو ضبط کرلیا ہے ۔ جبکہ دوران مہم 150گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی ۔ ضبط شدہ گاڑیوں تعلیم دیال مینوفیچرنگ ڈویژن جموں ، مدن لال اینڈ کمپنی ، اشوک کمار اینڈ بردرس ، جہلم سٹیل ٹریڈرس ، الیڈ انٹریرئر ، دینا ناتھ سوری اینڈ کمپنی کے علاوہ کئی اور نامی اداروں سے تعلق رکھتی تھی۔ اس دوران محکمہ نے ایک نئی انوا گاڑی زیر نمبرJK02BS-5877جس کا تعلق جموں کے ہی ایک شخص سے ہے کو بھی کاغذات اور ٹیکس ادا نہ کرنے کی پاداش میں ضبط کرلیا گیا ہے ۔

Comments are closed.