کرتارپورکاریڈور: سشما سوراج کی غیرموجودگی پرپاکستان نے کہا "ان سے زیادہ امیدیں نہیں تھیں”۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کو ایک بارپھرسے بات چیت کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ بدھ کو ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا تھا کہ کرتارپور کاریڈور شروع کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ بات چیت بحال ہوگی۔

سشما سوراج نے کہا کہ دو طرفہ بات چیت اورکرتارپورکاریڈور دونوں الگ الگ معاملے ہیں۔ ہندوستانی حکومت گزشتہ 20 سالوں سے اس کاریڈور کولے کر پاکستان سے بات چیت کررہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ دہشت گردی اوربات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے ایک بارپھر سے سشما سوراج کو بات چیت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ "اگردوطرفہ بات چیت ممکن نہ ہو تو کم ازکم سارک کانفرنس کے ذریعہ چیزیں آگے بڑھنی چاہئے”۔ واضح رہے کہ سارک کانفرنس اسلام آباد میں ہونے والا ہے، لیکن ابھی اس کا وقت طے نہیں ہوا ہے۔

کرتارپورکاریڈور کا سنگ بنیاد رکھے جانے سے ٹھیک پہلے سشما سوراج نے کہا تھا کہ جب تک پاکستان ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں پرروک نہیں لگائے گا تب تک دو طرفہ بات چیت نہیں ہوگی۔ کرتارپورکاریڈور کے پروگرام کے لئے سشما سوراج کو بھی پاکستان نے دعوت نامہ بھیجا تھا، لیکن وہ وہاں نہیں گئیں۔ ہندوستان نے اس تقریب میں شرکت کے لئے مرکزی وزیرہرسمرت کور اورہردیپ سنگھ پوری کو بھیجا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اس بات سے مایوس نہیں ہیں کہ سشما سوراج نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ دراصل انہیں پہلے سے ہی یہ محسوس ہورہا تھا کہ سشما سوراج اس تقریب کے لئے پاکستان نہیں آئیں گی۔ قریشی سے جب 26/11 ممبئی حملے کے ماسٹرمائنڈ حافظ سعید کے خلاف کوئی ایکشن نہ لئے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس سوال کا جواب یہ کہتے ہوئے ٹال دیا کہ معاملہ فی الحال عدالت میں ہے۔

کرتارپورکاریڈورکا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کے دوران پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کشمیرکا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ "انسان چاند پرپہنچ چکا ہے اورہم ایک مسئلہ حل نہیں کرپارہے ہیں۔ ہمارا مسئلہ صرف کشمیرکا ہے اوریہ تبھی حل ہوپائے گا جب ہم مضبوطی سے فیصلہ لیں گے”۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس پاک اورروح پرور موقع پرعمران خان کو کشمیرکا ذکرنہیں کرنا چاہئے تھا۔

Comments are closed.