چلتی کار میں نو جوان کا کیا اغوا ، پھر برہنہ کرکے کیا یہ کام اور ویڈیو بنایا

ممبئی میں ایک شخص کو اغوا کر کے اسے بری طرح پیٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتادیں کہ شخص کا پہلے اغوا کیا اور پھر اسے برہنہ کرکے اس کی پٹائی کی۔ اس معاملے میں پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ سبھی پر جوگیشوری علاقے سے ایک شخص کو چلتی کار سے اغوا اور بری طرح پیٹنے کا الزام ہے۔ چاروں نے اس شخص کو برہنہ کرکے پیٹا اور اس کاویڈیو بھی بنایا۔ لیکن شخص کی پٹائی کی آواز سن کر کسی نے اس کے جانکاری پولیس کو دے دی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع سے چاروں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے گئے لڑکوں کی پہچان پریش ، موہت ، اجے اور پرکاش کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 22 نومبر کی رات کا ہے۔ ویڈیو میں جس شخص کی پٹائی کی جارہی ہے اس کا نام آصف الطاف شیخ ہے۔آصف جوگیشوری علاقے کا نامی ہسٹری شیٹر ہے اور اس پر کئی معاملے بھی درج ہیں۔

الزام ہے کہ آصف نے اسے اغوا کرنے والے ایک شخص کے ساتھ پہلے سے کچھ معاملہ تھا ۔ جس کے بعد اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ حال میں وہ ضمانت پر جیل س چھوٹاتھا اور اپنے میگھا واڑی علاقے میں گھوم رہا تھا۔ تبھی چاروں لوگ کار سے وہاں پہنچے اور اسے اغوا کرکے باندرہ کلا نگر علاقے میں لے گئے۔ وہاں چاروں نے اس شخص کے ساتھ بے رحمی سے پٹائی اور اس ویڈیو بناتے رہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے چاروں کو گرفتار کر لیا۔ کورٹ نے چاروں ملزموں کو 29 نومبر تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ وہیں آصف کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

Comments are closed.