ایودھیا میں رام مندر پہلے سے ہے ، بس اسےخوبصورت شکل دیا جانا باقی ہے: امر سنگھ

اجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ امرسنگھ  نے واضح طور پر کہا کہ ایودھیا میں تو رام مندر پہلے سے ہی ہے بس اسےخوبصورت خدو خال دیا جانا باقی ہے۔ امر سنگھ جون پور میں منعقد سروودیہ تقریب میں حصہ لینے کے لئے بدھ کو وارانسی کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سڑک کے ذریعے جون پور پہنچے تھے۔ تقریب میں شرکت کے بعد وہ صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ رام مندر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں تو رام مندر پہلے سے ہی ہے اسے بس خوبصورت شکل دیا جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ’سیوا کاریہ ‘ کیلئے اپنے والد کی یاد میں یہ زمین سنگھ کو وقف کردی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو لے کرسابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طرف سے دیئے گئے بیان پر امر سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹرمنموہن سنگھ ہمارے قریبی دوست ہیں،لیکن سابق وزیر اعظم کو خاموش رہنے کی عادت ہے. وہ زمین کی طرح ہیں، وہ سہتے رہے ہیں، لوگ انہیں روندتے کچلتے رہے ہیں، لیکن ہر کسی کا ایک جیسا مزاج نہیں ہوتا۔

Comments are closed.