دو کمانڈنگ افسرس زخمی ، علاج و معالجہ کیلئے راجوری فوجی اسپتال منتقل
سرینگر/27نومبر: حد متارکہ پر پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں دو فوجی افسر زخمی ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں منگل کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کا ایک زور دار دھماکہ ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو جونیئر کمانڈنگ افسرس منگل کے روز معمول کے مطابق علاقے میں گشت پر تھے جس دوران ایک کا پیر زیر زمین بچھائی گئی بارود سرنگ پر پڑا جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ۔ جس کے نتیجے میں دو کمانڈنگ افسر س زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے راجوری کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں فوجی افسروں کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال داخل کیا گیاہے جبکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
Comments are closed.