رات کے وقت ہڑیوں کو گلا دینے والی اس سردی کی وجہ سے بیشتر لوگ گھروں میں ہی محصور
شدید سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ سرینگر میں مسلسل درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر کر منفی میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران گزشتہ شب صوبہ لداخ میں رواں موسم کی سرد ترین رات کو بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں موسم خوشک رہنے کا امکان ہے ۔اگرچہ رات بھر آسمان کھلا رہتا ہے تاہم اس دوران کھلے آسمان کی وجہ سے سردی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ رات کے وقت ہڑیوں کو گلا دینے والی اس سردی کی وجہ سے بیشتر لوگ گھروں سے باہر نہیں آتے۔دن بھر اگر چہ کبھی کبھی فضاءمیں سورج بھی جلوا ہ افروز ہوتا تاہم اس دوران بھی سرد ہواو ¿ں کی لہر سورج کی تمازت کو کھا جاتی ہے۔
Comments are closed.