ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان سے ہلچل، کہا "خشوگی کے قتل کے لئے سعودی شہزادہ کونہیں ملے گی سزا”۔
President Trump signals the US won't punish Saudi Arabia's crown prince over journalist's killing in a written statement subtitled "America First!" https://t.co/ZYAMXovYJS pic.twitter.com/nXj8d1SfnQ
— CNN Breaking News (@cnnbrk) November 20, 2018
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات کا واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان پرالزام ہے کہ ان کے اشاروں پرہی امریکی صحافی جمال خشوگی کا قتل کیا گیا تھا۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کل "سعودی عرب سے امریکہ کا مضبوط رشتہ قائم رہے گا۔ امریکہ میں وہ سرمایہ کاری کے لئے بھی تیارہیں”۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کی خفیہ ایجنسی کو جمال خشوگی کے قتل کے بارے میں تمام اطلاعات ہیں۔
بیان میں آگے لکھا گیا ہے "ہوسکتا ہے کہ محمد بن سلمان کو اس قتل کے بارے میں معلوم ہو…. یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس میں ان کا ہاتھ ہو بھی یا نہیں بھی۔ 100 فیصد کچھ نہیں کہا جاسکتا”۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے آئندہ ہفتے ارجنٹینا میں ہونے والے جی 20 کی میٹنگ میں ملاقات بھی کریں گے۔
Comments are closed.