ویڈٰیو:عید میلاد النبی ﷺ:وادی کے اطراف و اکناف میں درجنوں میلاد کی ریلیاں نکالی گئیں
مسلمانان عالم نے پیغمبر آخروزماں ؐ کی یوم پیدائش کے حوالے سے عید امیلاد کی تقریبات کا انعقاد کیا
منقسم ریاست میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ، لاکھوں عاشقان رسولؐ نے موئے مقدس کے دیدار کئے
Karwani Islamic Jammu Kashmir Aganised A Rally on the occasion of "Eid-e-Milad un nabi (Salalahu Alaihi Wasalam) in Srinagar TodayLive video by Firdous Qadri
Posted by Tameel Irshad on Tuesday, 20 November 2018
Eid-e-Milad-un-Nabi (SAW) celebrated with religious fervor in Kashmir
Eid-e-Milad-un-Nabi (SAW) celebrated with religious fervor in KashmirShare & Like Our Facebook Page For Latest Updates
Posted by Kashmir Press Service Group, (Tameel irshad, Kashmir Age) on Tuesday, 20 November 2018
Kashmiri Muslim devotees raise their hands in prayer as a head priest displays a relic of Prophet Muhammad (PBUH) at the Hazratbal shrine on Eid-e-Milad un Nabi Sallahlahu Alaihi Wasalam in Srinagar, Kashmir.Share And Like Our Facebook Page
Posted by Tameel Irshad on Tuesday, 20 November 2018
سرینگر/21نومبر: عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تمام مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشاء ہندوستان پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ منقسم ریاست جموں وکشمیر کے پانچوں صو بوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں لاکھوں فرزندان توحید نے حصہ لیکر حضور پُر نور ؐ کے تئیں عقیدت و محبت کا اظہار کیا گیا ۔ اس دوران ریاست منقسم ریاست جموں و کشمیر میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد کئی گئیں جہاں آج لاکھوں عقیدت مندوں نے موئے مقدسؐ کا دیدار کیا اور رسول اللہ ؐکی خدمت میں درودوازکار پیش کیا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عید میلاد النبی ؐ اسلامی کلینڈرکے لحاظ سے اسلامی سال کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی 12 ویں تاریخ کو 571 عیسوی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہوئی تھی، اسی مناسبت سے مسلمان عید میلاد النبی مناتے ہیں۔اس سلسلے میں تمام مسلمان ممالک کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشاء کے بھارت، پاکستان ، بنگلہ دیش میں بھی عید میلاد النبیؐ کے سلسلے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں عقیدت مندوں نے رسول اکرؐ کے تئیں اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے درودوازکار کی محفلیں آراستیں ہوئیں ۔ ادھر منقسم ریاست جموں و کشمیر کے سبھی پانچ صوبوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد کئی گئی جس میں لاکھوں فرزندان توحید نے حصہ لیا ۔ تقریب میں خواتین و مرد کی بڑی تعداد نے آستان عالیہ پر نماز پنجگانہ اداکی گئی ۔ اس دوران عاشقان رسول اللہ ؐ کو ہر نماز کے بعد موئے مقدس کے دیدار سے فیضآب کیا گیا ۔ موئے مقدس ؐ کے دیدار کے وقت رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے لوگوں نے اللہ کے حضور سربسجود ہوکر عالم اسلام کے امن ، مسلمانوں کی کامیابی اوراسلام کی سربلندی کیلئے دعائیں کی۔ جبکہ لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے مسائل و عرضیاں رکھتے ہوئے رسول کے صدقے حاجتمندی کی التجاء کی۔ عاشقان رسول کی زباں پر کلمات اور حضورؐکے تئیں دورو تھے اورفلک شگاف درود و اذکار کے بیچ موئے مقدس کے دیدار سے فیضآب ہوئے ۔اور اپنے آنکھوں سے اشکوںکے سیلاب کے ساتھ اپنی گناہوں کی مغفرت مانگتے رہے ۔عید میلاد النبیؐ مسلمانوں کے لئے یہ دن بے حد خاص ہوتا ہے۔ مسلمان اسے تیوہارکے طورپرمناتے ہیں۔ عید میلاد النبی پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے طورپرمنایا جاتا ہے۔ مسلمان آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیم وسلم کے امتی ہیں۔پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پورا نام محمد ابن عبداللہ بن عبدالمطلب تھا اوران کی پیدائش مکہ شہرمیں ہوئی تھی۔ مکہ کے قریب غارحرا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی تھی، غارحرا میں جو وحی نازل ہوئی تھی، وہ قرآن مقدس کی شکل میں موجود ہے۔ حالانکہ جشن عید میلاد النبی سے متعلق مسلمانوں میں اختلاف ہے۔ تاہم جولوگ عید میلاد النبی مناتے ہیں وہ انتہائی تزک واحتشام کیساتھ اس کا اہتمام کرتے ہیں۔سی این آئی کے مطابق ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف شہروں، علاقوںاورگاوں میں جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پردینی اجلاس کا اہتمام، قرآن خوانی، جلسہ سیرت النبی اورنعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لکھنو، حیدرآباد، گلبرگہ، دہلی، ممبئی، بنگلورو، جے پور، کولکاتا سمیت پورے ملک میں انتہائی جوش وخروش کے ساتھ عید میلاد النبی کااہتمام کیا جارہا ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں بیشترمسلمان عید میلاد النبی کا جشن مناتے ہیں۔ دراصل اسلامی کلینڈرکے لحاظ سے اسلامی سال کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی 12 ویں تاریخ کو 571 عیسوی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہوئی تھی، اسی مناسبت سے مسلمان عید میلاد النبی مناتے ہیں۔ حالانکہ اس بارے میں بھی امت مسلمہ میں اختلاف ہے۔ ایک طبقے کا ماننا ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 9 ربیع الاول کو ہوئی تھی۔
Comments are closed.