پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر گراوٹ درج کی گئی ہے۔ بدھ کو پٹرول کی قیمت 13 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 12 پیسے کم ہوگئی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 77.43 روپئے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل 72.19 روپے فی لیٹر بیچا جا رہا ہے۔
ممبئی میں بھی پٹرول کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ممبئی میں بدھ کو پٹرول 82.94 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل 75.64 روپئے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔
چنئی میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ چنئی میں پٹرول 13 پیسے کی کمی کے بعد 80.42 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل 73.30 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
Comments are closed.