جمعرات تک مزید بارشیں اور برفباری ہونے کے امکانات /محکمہ موسمیات
پیر پنچال کے آر پارمیدانی علاقوں میں تازہ بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے نتیجے میںوادی کشمیر ایک مرتبہ پھر شدید سردی کی لپیٹ میں آئی ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے جمعرات تک موسمی صورتحال میںکوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ تازہ بارشوںاور برفباری کے نتیجے میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سرینگر اور دیگر میدانی علاقوں میں بدھ کی اعلیٰ صبح سے جاری موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں معمول کی زندگی بھی متاثر رہی ۔
Comments are closed.