فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ، ٹیر گیس شلنگ
جنوبی ضلع پلوامہ کے آری ہل علاقے میں محاصرے کے دوران تشدد بھڑک اٹھا۔ تلاشی کارورائی کے ساتھ ہی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی جبکہ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کااستعمال کیا ۔ اطلاعات کے مطابق جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے آر ی ہل پلوامہ کو محاصرے میں لیا اور جنگجو مخالف آپر یشن شروع کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محاصرے کے دوران ہی نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران فورسز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں جنگجو مخالف آپر یشن ختم ہو گیا تاہم فورسز نے ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔
Comments are closed.