افغانستان کے حضرت اللہ زیزئی نے ایک اوور میں لگاتار چھ چھکے لگاکر تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے افغانستانی اور بین الاقوامی سطح پر چھٹے بلے باز بن گئے ہیں ۔ شارجہ میں کھیلی جارہی افغانستان پریمیئر لیگ 2018 میں اس کارنامہ کی بدولت انہوں نے کابل کی جانب سے کھیلتے ہوئے بلخ لجینڈس کے خلاف صرف 14 گیند میں 62 رن بنائے ۔
انہوں نے صرف 12 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ ٹی 20 میں سب سے تیز نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی اب مشترکہ طور پر ان کے نام ہوگیا ہے ۔ ہندوستان کے یوراج سنگھ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں ۔ یوراج نے ورلڈ ٹی 20 میں انگلینڈ کے خلاف چھ چھکے لگائے تھے اور 12 گیند میں نصف سنچری مکمل کی تھی ۔ حضرت اللہ کے چھ چھکوں کا ویڈیو اے پی ایل کے فیس بک پیج پر بھی پوسٹ کیا گیا ہے ۔
افغانستان کے حضرت اللہ زیزئی نے 6 گیندوں پر لگائے 6 چھکے ، دیکھتے ہی رہ گئے کرس گیل
افغانستان کے بلے باز حضرت اللہ ججائی ۔ فوٹو : اے پی ایل ۔
حضرت اللہ سے پہلے سر گیری سوربرس ، روی شاستری ، ہرشل گبس ، یوراج سنگھ اور راس وہٹلی لگاتار چھ گیندوں پر چھ چھکے لگا چکے ہیں ۔ تاہم حضرت اللہ نے یہ کارنامہ طوفانی بلے باز کرس گیل کے سامنے انجام دیا اور گیل صرف دیکھتے ہی رہ گئے ۔
مگر حضرت اللہ کی طوفانی اننگز بھی ان کی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکی ۔ کابل کی ٹیم یہ مقابلہ 21 رنوں سے ہار گئی ۔ بلخ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے گیل کی 80 رنوں کی شاندار اننگز کے بدولت 244 رن بنائے ۔ گیل نے 48 گیندوں میں دو چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے یہ اننگز کھیلی ۔ اس کے جواب میں کابل 20 اوورس میں 223 رن ہی بناسکی ۔
پاکستان دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو دے سکتا تھا پٹخنی ، اگر کپتان سرفراز نے کوچ مکی آرتھر کی مان لی ہوتی یہ بات
Comments are closed.