سابق میرواعظ جنوبی کشمیر پر پی ایس اے عائد

سرینگر : میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق میر واعظ جنوبی کشمیر قاضی یاسر پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے ہیرا نگر جیل جموں منتقل کیا گیا ہے .

میر واعظ کو دو ہفتہ قبل حراست میں لیا گیا تھا .ادھر میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے تحریک حریت کے راہنما عاشق حسین پر بھی پی ایس اے عائد کیا گیا ہے .

حریت راہنما کو ایک ماہ قبل اننت ناگ سے حراست میں لیا گیا تھا .عاشق حسین تحریک حریت کے تحصیل صدر اننت ناگ ہیں .

Comments are closed.