
انقرہ، 15 اکتوبر: ترکی کے صدر ر طیب رجب اردگان نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے سعودی صحافی جمال خشوگی گمشدگی کے واقعہ پر بات چیت کی ہے۔
’ژنہوا‘ نے ترکی کے صدارتی دفتر کے حوالہ سی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں لیڈروں نے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور معاملہ کی تفتیش کے سلسلہ میں ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے دونوں لیڈروں کے درمیان گفتگو کے بعد ٹوئٹ کیا’’سعودی عرب کے شاہ نے ترکی کے ساتھ اپنے رشتوں کے عزائم کا اظہار اور کہا کہ ان کے دو طرفہ تعلقات کو کوئی بھی کمزور نہیں کر سکتا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے صحافی اور کالم نگار جمال خشوگی گذشتہ دو اکتوبر کو استنبول میں اس وقت لاپتہ ہو گئے،جب وہ سعودی سفارت خانے میں داخل ہو رہے تھے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق شاید مسٹرخشوگي کو سفارت خانے کے اندر قتل کر دیا گیا ہے، تاہم سعودی حکام نے ان رپورٹوں کو مسترد کردیا۔
یو این آئی
Comments are closed.