بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ ،مزاحمتی قیادت نے جادی کیا احتجاجی پروگرام
مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے دوران خانہ و تھانہ نظر بندی جموں وکشمیر کے محب وطن عوام سے یہ اپیل دہرائی ہے کہ وہ رواں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے موقعہ پر مورخہ 13 اکتوبر 2018 بروز سنیچروار کوبھی متعلقہ مقامات اور علاقہ جات میں مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس مشق سے عملاً دور رہ کر اسے کلی طور پر مسترد کریں اور رواں خونین تحریک آزادی کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کریں۔
علاقہ جات حسب ذیل ہیں۔
لالچوک، راجباغ، اخراج پورہ، مہجور نگر، نٹی پورہ، چھانہ پورہ، بڈشاہ نگر، باغات برزلہ، راولپورہ، حیدرپورہ، خانقاہ معلی، مہاراج گنج، جامع مسجد، مخدوم صاحب، خواجہ بازار، عقلمیر خانیار، روضہ بل، دولت آباد، اسلام یاربل، نواب بازار، نواکدل، صفاکدل، رتھ پورہ، عیدگاہ ، پالہ پورہ، تارا بل،حاجن، سوپور، اوڑی، ترال، اونتی پورہ،مٹن، پہلگام، عیشمقام، سیر ہمدان
قائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے ان پر مسلط کئے گئے نام نہاد انتخابی عمل کو گزشتہ دومراحل کی طرح مکمل طور مسترد کریں اور اس دن ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کرکے تحریک کے تئیں اپنی بھر پور وابستگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام کی ایک ہی مانگ ہے .
Comments are closed.