بریکنگ :شوپیان میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ ،حریت کارکن جاں بحق

شوپیان : نامعلوم بندوق برداروں نے شمالی ضلع شوپیان میں حریت کارکن کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا .

خبررساں ادارے جی این ایس کے مطابق جمعرات کو میمندر شوپیان میں نامعلوم بندوق بردار نمودار ہوئے ،جہاں انہوں نے حریت کارکن کو گولی ماردی ،جسکی وجہ سے اُسکی موقعے پر ہی موت ہوگئی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم بندوق برداروں نے حریت کارکن کو نزدیک سے گولی کا نشانہ بنا یا .

مہلوک حریت کارکن کی شناخت طارق احمد گنائی کے بطور ہوئی .بتایا جاتا ہے کہ مہلکوک سابق جنگجو تھا .

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی .

Comments are closed.