ویڈیو: انتخابی عمل شروع ہونے سے قبل مزاحمتی لیڈران کے خلاف کریک ڈائون ،ملک گرفتار

سرینگر: پولیس نے انتخابی عمل شروع ہونے سے قبل مزاحمتی لیڈران کے خلاف با ضابط کریک ڈائون شروع کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو گرفتار کر لیا .

نمائندے کے مطابق لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اپنے ساتھیوں سمیت فرنٹ دفتر واقع آبی گزر سرینگر میں موجود تھے ،جس دوران یہاں پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ ڈالا اور محمد یاسین ملک کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئی .

یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی کال دی ہے .

حراست میں لینے سے قبل محمد یاسین ملک نے انتخابی عمل کو فوجی آپریشن سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس انتخابی عمل سے دور رہنا چاہئے کیونکہ بھارت ان انتخابات کو عالمی برادری کو گمراہ کرنے کےلئے استعمال کرتا ہے .

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں جمہوریت کے دعوے پر کاری ضرب لگا دی گئی ہے اور فوجی آپریشن کے تحت یہاں انتخابی عمل کو انجام دیا جارہا ہے .

ان کا کہناتھا کہ نہ تو گرفتاریوں ،نہ ہلاکتوں اور نہ ہی تشدد سے کمشیری عوام کو مرعوب کیا جاسکتا ہے .یاد رہے کہ8 اکتوبر سے چار مراحل میں بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ہونے جارہا ہے .

Comments are closed.