کنگن گاندربل : لاپتہ دوشیزہ کی نعش پائور کنال سے برآمد

کنگن : وسظی ضلع گاندر بل کے کنگن علاقے میں منگلوار کو اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں پائور کنال سے لاپتہ دوشیزہ کی نعش برآمد کی گئی .

موصولہ تفصیلات کے مطابق گاندربل ضلع میں لاپتہ دوشیزہ کی نعش منگل کے روز پائور کنال سے برآمد کی گئی جبکہ رواں برس اوائل میں ہی اس کا بھائی بھی پُراسرار طور پر پائور کنال میں غرقاآب ہوا تھا .

معلوم ہوا ہے کہ 25 سالہ واحیدہ اختر دختر محمد عالم اآوان ساکنہ سترینہ کنگن کی نعش پائور کنال کی پائپ لائن سے دوپہر دو ببجے برآمد کی گئی .

واحیدہ 26 ستمبر سے اپنے گھر سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی .بتایا جاتا ہے کہ واحیدہ کا بھائی شکیل احمد رواں برس ماہ مئی میں پُراسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا اور اسکی نعش بھی پائور کنال سے برآمد کی گئی تھی .مہلوک کی نعش قانونی اور طبی لوازمات کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی تھی .

پولیس دونوں معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی .(میڈیا رپورٹس )

Comments are closed.