بارہمولہ : شمالی ضلع بارہمولہ میں پولیس نے دست درازی کے ایک مبینہ واقعہ میں پولیس کانسٹیبل کو حراست میں لیا ہے.
خبررساں ادارے جی این ایس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جمعہ کی شب 10 بجے ضمیر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ اشکارہ بارہمولہ کی قاضی حمام بارہمولہ میں ایک مکان میں مشکوک نقل وحرکت دیکھی گئی .
معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اہلکار آرمڈ پولیس میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کے بطور کام کررہا ہے کہ مقامی لوگوں نے اُسے دبوچ کر پولیس کے سپرد کردیا .
مذکورہ اہلکارخاتون کے ساتھ دست درازی کے منصوبے سے چوری چھپے گھر میں داخل ہواتھا .پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 147-2018 زیر دفاعت 457،452اور509 آر پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ مذکورہ اہلکار کو حراست میں بھی لیا گیا .
Comments are closed.