اننت ناگ ،ہندوارہ میں دو انسانی جانی تلف

اننت ناگ ،ہندوارہ: دیلگام اننت ناگ اور رفیع آباد ہندوارہ میں دو الگ الگ واقعات میں 2 انسانی جانی تلف ہوئیں ،جن میں ایک دوشیزہ بھی شامل ہے .

تفصیلات کے مطابق دیلگام اننت ناگ میں ہفتہ کو بجلی کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی .معلوم ہوا ہے کہ 44 سالہ محمد خلیل ایتو ولد غلام حسن ساکنہ خوشی پورہ اننت ناگ کو بجلی تار کی مرمت کے دوران بجلی جھٹکا لگا ،جسکی وجہ سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوا.

زخمی شخص کو فوری طور پر ضلع اسپتال اننت ناگ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا.قانونی اور طبی لوازمات پُرکرنے کے بعد نعش کو آخری رسومات انجام دینے کےلئے لواحقین کے سپرد کردی گئی .اننت ناگ پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس بھی درج کیا.

رفیع آباد ہندوارہ میں 19 سالہ دوشیزہ جھلس کر لقمہ اجل

شمالی ضلع کپوارہ کے رفیع آباد ہندوارہ میں گزشتہ شب آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک دوشیزہ کی موت ہوگئی ہے .یہ واقعہ ہم ڈب پانزلہ میں پیش آیا .

مہلوک دوشیزہ کی شناخت طاہرہ بانو دختر محمد یوسف وار ساکنہ پانزلہ ہندوارہ کے بطور ہوئی .بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ دوشیزہ ذہنی طور کمزور تھی ،تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ،اسکی موت کی وجوہات کیا ہے .

Comments are closed.