کرناہ میں بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

کرناہ: سرحدی تحصیل کرناہ میں موسلا دھار بارشوں کے دوران بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ابتدائی معلومات کے مطابق کرناہ میں اب سے ڈیڑھ گھنٹے قبل بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق کرناہ میں کئی اسکول ،بازار اور درجنوں گاڑیوں کو شدید ترین نقصان پہنچا ہے جبکہ یہاں رہائشی مکانات اور دیگر ڈھانچوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔عینی شاہدین نے فون پر تعمیل ارشاد کو بتایا کہ بادل پھٹنے سے یہاں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور سیلابی ریلوں نے یہاں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ابھی تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ،تاہم یہاں بڑے پیمانے پر جائیداد کو نقصان پہنچا جسکی وجہ سے کرناہ کی پوری آبادی متاثر ہوئی ہے ۔تاہم ابھی تک آزاد ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی ہے ۔یہاں صورتحال انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور لوگوں میں زبردست اضطراب پایا جارہا ہے ۔(مزید تفصیلات کا انتظار )

Comments are closed.