جموں، جموں میں خراب موسم اور شدید بارش کی وجہ سے امرناتھ یاترا منگل کو دوسرے دن بھی منسوخ رہی۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں سے کسی بھی عقیدت مند کو یاترا کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
دوسری طرف رام بن ضلع میں ڈگڈول کے نزدیک تودے گرنے کی وجہ سے راستہ بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے جموں۔ سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دیا گیا ہے۔
جنوبی ہمالیہ میں واقع مقدس امرناتھ گفاکی سالانہ یاترا گزشتہ 28جون سے شروع ہوئی تھی۔ پیر تک8 2,78,87عقید مندشیولنگ کے درشن کرچکے ہیں۔
یو این آئی
Comments are closed.