ویڈیو: کلاروس لولاب کے تین نوجوان لاپتہ

لولاب:کلاروس لولاب کے تین نوجوان پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے اُنکے اہلخانہ میں تشویش پائی جارہی ہے .

تفصیلات کے مطابق کلاروس لولاب کے تین نوجوان 10اگست بروز جمعہ کے روز سے لا پتہ ہوئے ہیں. گھر والوں کا کہنا ہے کہ یہ تینوں لڑکے گھر سے اسکول کے لئے نکلے تھے،لیکن پھر واپس لوٹ کر نہیں آئے.

تینوں لاپتہ نوجوان دسویں جماعت کے طالب علم ہے جن کے نام محمد اقبال گنائی ولد عبدالعزیز گنائی ۔وسیم احمد گنائی ولدغلام رسول گنائی اوراقلااس احمد گنائی ولد نظیر احمد گنائی ساکنان کلاروس لولاب ہیں.

گھر والوں نے پولیس اسٹیشن کلاروس میں گم شدگی کی ایک رپورٹ درج کرائی ہے تاہم ابھی تک ان کے بارے میں کوئی بھی پتہ نہیں چلا .

والدینوں کے مطابق اگر ان کے بارے میں کسی کو بھی پتہ ہے تو پولیس اسٹیشن کلاروس لولاب کو اطلاع دیں یا فون نمرات پر رابطہ قایم کریں۔فون نمر۔ 9596326953۔9622554442۔9596295145

Comments are closed.