15سے 26اگست تک آرٹیکل 35-Aکے حق میں جموں میں مہم شروع

ریاست جموں و کشمیر کو افغانستان نہیں بننے دیں گے مرکزی حکومت سنجیدہ نوٹس لیں /ڈاکٹر گگن بھگت

جموں:15اگست کے بعد آرٹیکل 35Aکے حق میں کالجوں ،یو نیور سٹیوں ،تفریقی جگہوں ،بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں مہم شروع کرنے کاارادہ ظا ہر کر تے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈور اور ممبر اسمبلی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملک میںپارلیمنٹ کاالیکشن لڑ نا ہیں تو اس کیلئے ریاست جموں کشمیر کوقر با نی کا بکرا نہیں بنا جاسکتا ۔

رام مندر کی مہم چھیڑنے والوں کو مر کزی حکو مت کے مو جودہ لیڈروں نے حا شہ پر ڈال دیا کب تک ریاست کے لوگوں کو ڈرا یا دھمکا یا جاسکتا ہیں ۔جمہورت میں لوگ طا قت کا سر چشمہ ہوتے ہیں اور لوگوں کی آ واز یہی ہیں کہ ہر مذ ہب کااحترام کیا جا ئے اور ریاست جموں کشمیر کو ایک اور افغانستان نہ بنا یا جا ئے ۔

اے پی آ ئی کے سا تھ گفتگو کرتے ہو ئے ڈاکٹر گگن بگھت نے انکشاف کیا کہ 15اگست سے 26اگست تک وہ پورے صو بہ جموں میں آرٹیکل 35Aکے حق میں عوا می مہم شروع کرے گے ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم میں میں اکیلا نہیں ہوں بلکہ بھا رتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے کئی قد آور لیڈر ،ممبران اسمبل ،ممبران قا نون سا زیہ ،دانشور ،سیاست کار ،طلبہ ،تا جر میرا سا تھ دینے کیلئے آگے آ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 35Aکے حق میں مہم کالجوں ،یونیور سٹیوں ،سکولوں ، عوا می جگہوں ،بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں شروع کی جا ئے گی ۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 35Aکے حق میں بیک وقت 1500کے قر یب لوگ اپنی مہم چلا نے کیلئے گھرگھر جا کراپنی خد مات انجام دے گے اور جموں صو بے کے لوگوں کو اس بات سے آ گا ہ کرے گے کہ آرٹیکل 35Aکے منسوخ ہو نے سے انہیں کتنے بڑے نقصان سے دو چار ہونا پڑے گا ۔ڈاکٹر گگن بگھت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک ملک گیر تنظیم کا نام ہے اس سے 2019میں پورے ملک میں پارلیمنٹ الیکشن لڑ نا ہے تا ہم اس کیلئے جموں کشمیرریاست کو قر با نی کا بکرا کیوں بنا یا جائے ۔

ریاست میں پہلے ہی ہزاروں کی تعداد میں قبرستان آباد ہو چکے ہیں ،بیروزگاری حد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں اب آرٹیکل 35Aکومنسو خ کرکے کیا ریاست کے لوگوں کو غلام در غلام بنا نے کے منصو بوں کو پا ئے تکمیل تک پہنچا نا چا ہتے ہیں ایسا ہم کبھی ہونے نہیں دے گے ۔ریاست جموں کشمیرمیں مختلف مذاہب ما ننے والے لوگ رہتے ہیں یہاں صدیوں سے بھا ئی چا رے اخورت ،برادری کی شمع روشن ہیں اس سے ہم بجھنے نہیں دے گے ہم ہر ایک مذ ہب کا احترام کرتے ہیں اور آرٹیکل 35A کیلئے سیاست سے با لا تر ہو کر اپنی خد مات انجام دینا چا ہتے ہیں ۔

بی جے پی کے سینئرلیڈر نے کہا کہ پارٹی اب بڑی کمپنیوں کی لونڈی بن کررہ گئی ہیں کس نے وجے مالیا کو فرار ہو نے کا موقع فراہم کیا کسے نہرو مودی باگ گیا جنہوں نے بھارت ماتا کے اربوں روپے ڈھکار لئے او راب لندن اور امریکہ میں عیش و عشرت کی زندگیاں گزار رہے ہیں ۔

انہوں نے مز یدکہا کہ 1992میں بابری مسجد کوشہید کرنے اور ایودیا میں رام مندر تعمیرکرنے کی مہم چھیڑ نے والے ایل کے ایڈ وا نی کو کس نے حا شیہ پر لگا دیا کیو ںملک کے لوگوں کو مختلف بہا نوں پر بیوقوف بنا نے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ڈاکٹر بگھت نے کہاکہ ملک کی عوام اب بیدار ہو چکا ہے وہ ڈیکٹیشن شپ نہیں اور جمہور یت میں من ما نی نہیں چلتی ہے ہم ریاست جموں کشمیرکو ایک اور افغانستان بننے نہیں دے گے ۔

Comments are closed.