پلوامہ :مرن پلوامہ میں سوموار کی صبح اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں نا معلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاک کئے گئے 24سالہ نوجوان کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد کی گئی .
پولیس کا کہنا ہے کہ گلزار احمد بٹ نامی نوجوان کو جنگجئوں نے اتوار کی شب اغوا کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا .پولیس کے مطابق مذکورہ دوا فروش کی نعش بونہ پورہ مرن پلوامہ میں ایک میوہ باغ سے برآمد کی گئی.
پولیس نے بتایا کہ گلزار احمد بٹ ولد عبدالغنی بٹ ساکنہ بونہ پورہ مرن پلوامہ بجبہاڑہ میں امراض چشم سے متعلق کلنک چلا رہا تھا .انہوں نے کہا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی.
Comments are closed.