بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں پراسرار دھماکہ، ایک فوجی اہلکار جاں بحق

سری نگر ، (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اوڑی سیکٹر میں اتوار کو ہونے والے ایک پراسرار دھماکے میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت فوج کی 4 گڈوال کے کلدیپ سنگھ راوت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اوڑی کے حاجی پیر علاقہ میں واقع رستم پوسٹ کے نزدیک اتوار کو شام کے وقت ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا ’دھماکے کے نتیجے میں کلدیپ سنگھ شدید طور پر زخمی ہوا۔ اسے نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا‘۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا ’دھماکے میں کسی دوسرے اہلکار کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے‘۔

Comments are closed.