بنگلور :مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے آج خبردار کیا کہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر ہر طرح کی دراندازی کو ناکام بنا دیا جائےگا اور جو بھی جنگجو دراندازی کرنے کی کوشش کریگا اس کو مار گرایا جائیگا ۔تاہم انہوںنے کہاکہ کشمیر میں مقامی نوجوانوں کی جنگجو صفوں میں ریکروٹمنٹ پر مرکز کی کڑی نگاہ ہے اور وہ لوگ راڈار میں ہیں جو کہ اس ریکروٹمنٹ کو یقینی بنانے میں ملوث ہیں ۔
بنگلور میں میڈیا نمائندوں کےساتھ بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے کشمیر میں دراندازی جاری ہے اور پاکستان کی حمایت یافتہ دراندازی کی وجہ سے ہی کشمیر میں حالات خراب ہورہے ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ جب جب بھی پاکستان کی طرف سے دراندازی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تب تب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاتی ہے جس کیو جہ سے اسی آڑ میں یہ دراندازی کویقینی بناتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بھلے ہی نئی سرکار آئی ہو لیکن ابھی تک سرحد پار دراندازی جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے ہم یہ صاف کر نا چاہتے ہیں کہ پاکستان سے جو کوئی بھی دراندازی کشمیر میں ہوگی اس کو ناکام بنانے کےلئے فوج پوری طرح سے کوشش کرےگا ۔انہوںنے مزید کہا کہ میں وزیر دفاع ہوں اور میں یہ بات سرحد پار پہنچانا چاہتی ہوں کہ کشمیر میں ہونے والی دراندازی کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائیگا ۔
وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے خبردار کیا کہ کشمیر میں مقامی نوجوانوں کی جنگجو صفوں میں ریکروٹمنٹ پر مرکز کی کڑی نگاہ ہے اور وہ لوگ راڈار میں ہیں جو کہ اس ریکروٹمنٹ کو یقینی بنانے میں ملوث ہیں ۔ اس دوران انہوںنے مزید کہاکہ کشمیر میں سرحد پار دراندازی کو روکنے کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور بہت سارے جنگجو مارے گئے ہیں ۔تاہم انہوںنے اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق رپورٹ کو مستر د کر دیا ۔
نرملا سیتا رمن نے مزید کہاکہ کشمیر کی صورتحال میں گورنر راج کے دوران کافی ساری بہتری کے آثار دکھائی د ے رہے ہیں اور ایسے میں یہ بات صاف ہورہی ہے کہ لوگ کسی حد تک راحت محسوس کر نے لگے ہیں تاہم آپریشن آل آوٹ کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ یہ آپریشن جاری ہیں اور ان میںفوج کو کافی ساری کامیابیاں مل رہی ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post
Comments are closed.