میجر گگوئی کے خلاف کارروائی کا امکان

سرینگر::میجر گگوئی کے خلاف کورٹ آف انکوائری کے دوران جرم ثابت ہوا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوجی میجر کے خلاف کارروائی کرنے کا قومی امکان ہے ۔ نئی دہلی سے شائع ہونے والے اخبار انڈین ایکسپرس نے دعویٰ کیا کہ 23مئی کے روز سرینگر کے ایک ہوٹل میں دوشیزہ کے ساتھ گرفتار کرنے کے بعد فوجی میجر گگوئی کے خلاف کورٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کئے ۔
کورٹ آف انکوائری کے دوران میجر کے خلاف جرم ثابت ہوا ہے اور اُس کے خلاف کارروائی کرنے کا قوی امکان ہے۔ انڈین ایکسپرس نے فوج کے ایک سینئر آفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ 15کارپس نے اس ضمن میں اپنی رپورٹ فوجی عدالت میں جمع کی ہے اور رپورٹ کی جانچ پڑتال کے بعد فوجی قانون کے تحت میجر کے خلاف کارروائی ہوگی ۔
مذکورہ آفیسر کے مطابق میجر گگوئی کے خلاف ایک جرم یہ ثابت ہوا ہے کہ وہ کس طرح سے حساس فوجی کیمپ کو چھوڑ کر سرینگر پہنچا جبکہ دوسرا جرم یہ ثابت ہوا ہے کہ ایک مقامی دوشیزہ کے ساتھ اُس کو ہوٹل میں پکڑ ا گیا جس کی پولیس نے بھی تصدیق کی ہے۔

Comments are closed.