دفعہ 35 اے کا معاملہ، نیشنل کانفرنس کے اہتمام سے ضلع گاندربل میں احتجاجی ریلی

دفعہ 35Aسے چھیڑ چھاڑ کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے:شیخ اشفاق جبار
گاندر بل :: نیشنل کانفرنس کے اہتمام سے ضلع گاندربل میںمیں دفعہ35اے کو ختم کرنے کی مبینہ سازشوں کے خلاف آج ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ نمائندے کے مطابق وسطی ضلع گاندربل میںجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ضلع گاندربل کی جانب سے ریاست جموں وکشمیر کو آئین ہند کی دفعہ35 اے کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن کو زک پہنچانے کے خلاف سنیچروار کو ایک احتجاجی ریلی نیشنل کانفرنس کے ضلعی دفتر سے بی ہامہ چوک تک نکالی گئی۔
ریلی کی قیا دت ممبر اسمبلی و ضلع صدر نیشنل کانفرنس گاندربل شیخ اشفاق جبار کر رہے تھے۔ریلی میںنیشنل کانفرنس ورکران ”آرٹیکل35-Aکو ختم کرنا منظور نہیں،منظور نہیں،دفعہ370کو بچاﺅ“ کے فلک شگاف نعرے بلند کررھے تھے۔ انہوں نے پلے کارڈوں کی نمائش بھی کی۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئےشیخ اشفاق نے کہا کہ آئین ہند کی دفعہ35اے جموں وکشمیر کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370اور دفعہ35اے انڈین یونین اور ریاست کے درمیان پل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ35اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ تباہ کن ہوگا۔انہوں نے مرکزی سرکار خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی سرکاراس مسئلے پر کوئی غلطی نہ کرے کیونکہ اسکے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

Comments are closed.