منشیات کی سمگلنگ کے الزم میں گرفتار پانچ افراد پر فرد جرم عائد

سرینگر:بارہمولہ عدالت نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 5افراد کے خلاف آج فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کی ضمانتی درخواست نامنظور کی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق بارہمولہ عدالت میں آج منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار جو اس وقت جوڈیشن ریمانڈ میں ہیں کے خلاف فرد جرم عائد کیا ہے جبکہ ان کے وکلاءکی جانب سے عدالت میں پیش ضمانتی درخواست کو عدالت نے نامنظور کیا ہے ۔

مذکورہ پانچ افراد کے خلاف پولیس سٹیشن اوڑی میں ایف آئی آر نمبر 154-2017کے تحت منشیات سمگلنگ کا کیس درج ہے ۔ اور ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی تحویل سے 65.5کلو گرام براﺅن شوگر ضبط کیا گیا انہیں سلام آباد اوڑی میں پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع کی بناءپر2017میں گرفتار کیا تھا۔

مذکورہ اشخاص کے وکلاءصفائی جن میں ایڈوکیٹ ذوالقرنین،ایڈوکیٹ مشتاق احمد ، ایڈوکیٹ ابرار احمد اور ایڈوکیٹ الطاف احمد بٹ شامل ہیں ۔ جبکہ ریاست کی جانب سے پبلک پراسکیوٹر بشارت خالق کیس کی پیروی کررہے تھے ۔

Comments are closed.