سورج نے اُگلی آگ،گرم ترین دن ریکارڈ

سرینگر:ریاست جموں و کشمیر میںآج رواں برس کا شدید ترین دن ریکارڈ کیا گیا جموں میں آج دن کا زدیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.5جبکہ سرینگر کا 36.5ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
وادی میں آج جھلسادینے والی گرمی کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ آج دن بھر رواں برس کا سب سے زیاد ہ گرم ترین دن ریکارڈ کیاگیا سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5ڈگری سلیس جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 14.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات سے ملی جانکاری کے مطابق وادی میں اگلے کچھ روز تک گرمی کی شدت میں کمی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور بدھ کے روز سے درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوسکتی ہے ۔
وادی میں آج ریاست جموں و کشمیر میں آج رواں برس کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا گیا سرینگر کے نسبت جموں میں شدید گرمی کا زور رہا ۔ جموں کی سڑکوں سے آگ کی لپٹوں سے بھی زیادہ گرمی کی حرارت نکل رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے دوپہر کے بعد اپنے ہی گروں میں رہنے کو ترجیح دی اور سڑکوں پر ہوکا عالم چھایا رہا لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے تھے کیوں کہ شدت کی گرمی اور آگ برساتے سورج میں کھلی سڑکوں پر چلنا کسی بھی خطرے سے خالی نہیں تھا۔
جموں میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ اس دوران صوبہ جموں میں اگلے روز تک گرمی کی شدت میں کوئی کمی ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے ۔ وادی کشمیرمیں بھی آج دن بھر شدید گرمی تھی اور سورج جیسا آگ برسارہا تھا شدت کی گرمی کی و جہ سے اہلیان وادی کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ جبکہ بچے اور نوجوان دن بھر ندی نالوں میں ڈپکیاں لگاتے ہوئے نظر آرہے تھے ۔
محکمہ موسمیات سے ملی جانکاری کے مطابق وادی میں اگلے چند روز تک گرمی کی شدت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے اور اتوار سے بدھ وار تک گرمی بدستور رہے گی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو سرینگر میں 36ڈگر جبکہ سوموار کو 35، منگوار کو 35اور بدھوار کے روز درجہ حرارت میں کچھ کمی کا امکان ہے اور بدھوار کی شام سے وادی کے مختلف علاقوں میںوقفے وقفے سے گرج چمکنے کے ساتھ ساتھ ہلکی ہلکی اور درمیان درجے کی باشوںکا امکان ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کچھ کمی واقع ہوسکتی ہے اور لوگوں کو راحت نصیب ہوگئی ۔ اس دوران ریاست کے تیسرے صوبے یعنی لہہ لداخ میں آج دن بھر درجہ حرارت 21ڈگری جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگر ی ریکارڈ کیا گیا ۔

Comments are closed.