ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا پر بنائی جائے گی بایوپک فلم
حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اپنی بايوپک پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ اگر میرے اوپر بايوپک بنے تو اس میں میرا کردار پرنیتا چوپڑا نبھائیں ۔
ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا پر بایوپک فلم بنائی جائے گی۔بالی ووڈ میں ان دنوں کھلاڑیوں کی زندگی پر مبنی بایوپک بنانے کا دور چل گیا ہے۔ ملکھا سنگھ ، میری کام، سچن تندولکر اور ایم ایس دھونی کی زندگی پر مبنی فلمیں بنائی جا چکی ہیں اور جلد ہی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور سابق پروفیشنل نشانہ باز ابھینو بندرا کی بايوپک آنے والی ہے۔ اس سلسلے میں اب ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کا بھی نام جڑنے والا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ فلم ساز رونی اسكرووالا نے ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا پر بننے والی بايوپک کے رائٹس خرید لیے ہیں۔
ثانیہ کی اس سوانح عمری کے رائٹس خریدنے میں بالی ووڈ کے کافی پروڈیوسر دوڑ میں تھے لیکن آخری بازی رانی اسكرووالا نے مار لی۔ اس بايوپک میں ثانیہ کی زندگی سے وابستہ تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اپنی بايوپک پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ اگر میرے اوپر بايوپک بنے تو اس میں میرا کردار پرنیتا چوپڑا نبھائیں ۔
Comments are closed.