یک شخص پیٹ میں گولی پیوست ہوئی نازک حالت میں سرینگر منتقل
سرینگر02ٌؐ؍اگست؍ جے کے این ایس ؍؍ لولاب میں مقامی عسکریت پسندوں کی نعشیں والدین کے سپرد کرنے کے ساتھ ہی تشدد بھڑک اٹھا ، مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص کے پیٹ میں دو گولیاں پیوست ہوئیں اور اُس کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ سوگام اسپتال میں تعینات ڈاکٹر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پچاس سالہ شخص کو اسپتال لایا گیا تاہم اُس کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی شخص کرسن لولاب کا چوکیدار ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق خمریال لولاب میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق مقامی عسکریت پسندوں کی نعشیں جونہی والدین کے سپرد کی گئی اس دوران ہزاروں کی تعداد لوگوں نے مہلوک جنگجو بلال احمد شاہ کی نعش کو کاندھوں پر اُٹھا اُس کے آبائی گاؤں شاٹھ مقام کی طرف پیش قدمی شروع کی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق کرسن لولاب کے نزدیک مقامی فوجی یونٹ سے وابستہ اہلکاروں نے جلوس میں شامل افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 55سالہ محمد جمال تانترے شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد جمال تانترے کے پیٹ اور بازو میں گولی پیوست ہوئی اور اُس کو سوگام سب ضلع اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے حالت نازک قرار دے کر سرینگر منتقل کیا ۔ سوگام اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے بتایا کہ گولیوں سے زخمی ایک شخص کو اسپتال میں لایا گیا تاہم اُس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔زخمی شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ کرسن گاؤں کا چوکیدار ہے۔ دریں اثنا کرسن میں مبینہ طورپر فوج کی جانب سے جلوس پر فائرنگ کرنے کی خبر پھیلتے ہی لولاب اور کپواڑہ میں لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ جلوس میں ایک اور نوجوان زخمی ہوا ہے تاہم بتایا جارہا ہے کہ اُس کی ٹانگ کو چھو کر گولی نکل گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ کرسن کے نزدیک فارئنگ کے بعد جلوس میں شامل افراد دوسرے راستے سے شاٹھ مقام گاؤں کی طرف پیش قدمی کرنے لگے۔لولاب اور کپواڑہ میں حالات کشیدہ اور پُر تناؤ بنے ہوئے ہیں۔ جے کے این ایس نے اس ضمن میں جب دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا کے ساتھ رابط قائم کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ اس بارے میں انہیں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Comments are closed.