سرینگ:پولیس کا کہنا ہے کہ درالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 7افراد کو حراست میں لیا گیا .
پولیس نے اس ضمن میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست 2018کو بمنہ پولیس پوسٹ کو تحریری طورپر شکایت موصول ہوئی کہ شہر سرینگر کے مضافاتی علاقے میں ایک رہائشی مکان کے اندر غیر اخلاقی سرگرمیاں انجام دی جار ہی ہیں۔
چنانچہ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے مذکورہ رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے سات افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 284/2018زیر دفعات 3,5ایکٹ کے تحت پارمپورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
Comments are closed.