کپوارہ:گزریال کپوارہ کے لوگوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفس کپوارہ کے سامنے احتجاج کیا. احتجاجیوں کی مانگ ہے کہ علاقہ گزریال میں ایک بورویل کا پانی فراہم کیا جاتا ہے، جس کو بی ڈی او محلہ نے قبضہ کر کے رکھا ہے جب کہ بی ڈی او محلے کی آبادی صرف 200 سو افراد پر مشتمل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ باقی جو بڑا علاقہ گزریال ہے اُس کی آبادی 10000 ہزار کے قریب ہے مگر بد قسمتی کی وجہ سے ہمیں پانی کا ایک بوند بھی نہیں ملتا ہے.
ان کا کہناتھا کہ اس سلسلے میں ہم نے کہی بار ڈپٹی کمشنر کپوارہ کو آگاہ کیا مگر آج تک ہمارا یہ مسلہ حل نہیں ہوا اس لئے آج 8 مہینے کے بعد مجبور ہو گئے اور ہم سڑکوں پر نکل آئے اسلئے ہم ریاستی انتظامیہ اور ڈسٹر کٹ ایڈمنسٹریشن کپوارہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا جو یہ پانی کا مسلہ ہے دو دن میں حل کیا جائے ورنہ ہم مرد و زن سڑکوں پر نکل آیئں گئے جس کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ پر عاید ہوگئی ۔
ادھر اے سی آر کپوارہ نے ان کو یقین دلیا کہ ہم اس مسلے کو جلد از جلد حل کریں گئے اور پورے گزریال کو پانی کی سپلائی بحال کریں گئے
Comments are closed.