آرٹیکل 35اے معاملہ :راجوری میں6اگست کو سیول کرفیو ہوگا

راجوری ::علما،مسلم ویلفیئر فورم اور سیول سوسائٹی راجوری نے ایک غیر معمولہ فیصلے کے تحت اعلان کیا ہے کہ 6اگست کو راجوری ضلع میں میں دفعہ35اے کی منسوخی کوشش کے خلاف سیول کرفیو اور شٹرڈاﺅن وپہیہ جام ہڑتال رہے گی ۔

اس سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ،جس مین علماء،مسلم ویلفیئر فورم اور سوسائٹی اراکین نے شرکت کی ۔یہ میٹنگ عید گاہ مسجد راجوری میں منعقد ہوئی ۔اس میٹنگ کی صدارت غلام رسول خطیب نے کی ۔

میٹنگ کے زعماﺅں نے آرٹیکل 35اے کے معاملے پر غور وخوض کیا گیا ،جسکی سماعت6اگست سپریم کورٹ میں ہونے جارہی ہے ۔اس میٹنگ میں آرٹیکل35اے کو ختم کرنے کی کوشش کی صورت میں برآمد ہونے والے نتایج پر برآمد کیا گیا ۔

اس میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ 6اگست کو 35اے کے دفاع میں ہڑتال کی جائیگی جبکہ بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔مزاحمتی قیادت اور ٹریڈ انجمنوں نے 5اور6اگست کو ہڑتال کی جائے ۔

Comments are closed.