اسٹیٹ سبجیک قانون کو ہر حال میں تحفظ کیا جائے:کے یو ٹی اے

سرینگر::کشمیر یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن (کے یو ٹی اے ) نے کہا ہے کہ آرٹیکل35اے ،آرٹیکل370اور سیکشن6کو ہر حال میں تحفظ فراہم کیا جائیگا جبکہ حکومت ہند پر زور دیاگیا کہ وہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو متاثر کرنے سے گریز کرے ۔

کے یو ٹی اے کے ترجمان نے اپنا ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ 35اے کو ختم کر نے کے حوالے سے کی جانی والی کوششیں نا قابل برداشت ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ حکومت ہند نے بار بار ریاستی عوام سے یہ وعدہ اور عہد کیا ہے کہ جموں وکشمیر کو حاصل آئینی تحفظ کی ضمانت کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ 1952میں بھارتی کی لیڈر شب نے مشروط بنیادوں پر جموں وکشمیر اور انڈین یونین کے درمیان ہوئے الحاق کے وقت جموں وکشمیر کو دئے گئے مالکان حقوق کو اب ختم نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ ایسا کوئی بھی قدم جو جموں وکشمیر کے عوام کو تقسیم کرے گی اور آئینی حقوق کو سلب کرے گا ،یہاں کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرے گا ،ثقافتی شناخت کو ختم کرے گا ،کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا جبکہ آئینی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کےلئے کوئی قربانی دےنے سے گریز نہیں کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں یہ حقوق ہندوستانی کی آزادی سے قبل موجودتھے اور ان کو ختم کرنے کی کوششوں کے بھیانک اور سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سربراہی والی مرکزی حکومت کا جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے حوالے سے مایوس کن رویہ قابل مذمت ہے ۔

کشمیر یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن (کے یو ٹی اے ) کے ترجما ن بتایا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا میں آرٹیکل35اے ،آرٹیکل370اور سیکشن6کی منسوخی کے حوالے دائر کی گئیں درخواستوں کا مناسب طریقے سے دفاع نہ کرنے پر مرکزی حکومت کا اپروچ قابل تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہ تو حکومت ہند نے سپریم کورٹ میں اس حوالے سے بیان حلفی دائر کیا اور نہ ہی ایڈوکیٹ جنرل کو کوئی ہدایت دی گئی ۔

ان کا کہناتھا کہ مرکزی حکومت وعدہ خلافی کی مرتکب ہورہی ہے اور انصاف کے تقاضوں پورا کرنے میں بھی ناکام ثابت ہورہی ہے ۔کشمیر یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن (کے یو ٹی اے ) نے حکومت ہند پر زور دیا کہ آرٹیکل35اے ،آرٹیکل370اور سیکشن6کے تحفظ کو یقینی بنانے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ان دفعات سے متعلق عرضیوں کو یا تو خار ج کرے ۔

Comments are closed.