آرٹیکل 35 اے کی دفاعی مہم ،جنرل بس اسٹینڈ ،فروٹ منڈی پارمپورہ ،پرتاپ پارک میں دھرنے
سرینگر::دفعہ35اے کے دفاع میں شروع کی گئی احتجاجی مہم کے پروگرام کے تحت پارمپورہ جنرل بس اسٹینڈ اور فروٹ منڈی میں تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مانگ کی کہ جموںوکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف انڈیا دائر عرضیاںکو خار ج کیا جائے ۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی صبح فروٹ منڈی پارمپورہ میں تاجروں کی ایک خاصی تعداد جمع ہوئی ،جہاں انہوں نے دفعہ35اے کی منسوخی کی کوشش کے خلاف احتجاج کیا ۔فروٹ منڈی کے تاجروں نے یک زبان ہوکر کہا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خلاف کی جانی والی سازشیں کسی بھی طور پر کامیاب نہیں ہونگی ۔
فروٹ منڈی پارمپورہ میں صبح10بجے مختلف ٹریڈ یونینز سے وابستہ تاجروں وصنعت کاروں نے دفعہ35اے کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے مالکان حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کےلئے خون کا ایک ایک قطرہ نچاور کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ جموں وکشمیر کے عوام کی بقاءکی جنگ ہے جسے متحدد طور پر لڑا جائیگا ۔
احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں فروٹ منڈی پارمپورہ گونج اٹھی ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں دفعہ35اے کے دفاع میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ’دائر عرضیوں کو خار ج کرو ،سیو آرٹیکل35اے ‘جیسے نعرے درج تھے ۔
مظاہرین نے بتایا کہ آرٹیکل35اے آئین ہند میں ایک ایسی شق ہے جو جموں وکشمیر کو مالکان حقوق فراہم کرتا ہے اور اگر ان مالکان حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی ،تو اسکے سخت نتائج برآمد ہونگے ۔
اس دوران جنرل بس اسٹینڈ پارمپورہ میں ٹرانسپورٹروں نے بھی صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا کہ35اے کے خلاف ہر ایک سازش کو ناکام بنایا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی شناخت اور ڈیموگرامی تبدیل کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی اور اسکے دفاع کےلئے پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی گی ۔
اس احتجاج میں آل کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن ،وسٹرن ،کے ایم ڈی ،منی بس ،آٹو رکھشا ،اور دیگر کئی ٹرانسپورٹ انجمنوں نے شرکت کی ۔ٹرانسپورٹروں نے جنرل بس اسٹینڈ میں خیمہ زن ہو کر صدائے احتجاج بلند کیا ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ آف انڈیا میں دائر عرضیوں کو خار ج کیا جائے ۔
اس دوران پرتاپ پارک میں سرکاری ملازمین نے دفعہ35اے حق میں احتجاجی دھرنا دیا ۔اس احتجاج کا انعقاد پنشنرس ایمپلائز یونین نے کیا تھا ۔اس احتجاج میں تاجروں ،صنعت کاروں اور سیول سوسائٹی اراکین نے حصہ لیا جبکہ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اس احتجاج اظہار یکجہتی کے بطور شرکت کی ۔
اس موقعہ پر سمپت پرکاش نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کسی بھی طور پر برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ دفعہ35اے کا دفاع اپنے خون سے کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے تشخص کو متاثر ہونے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی ۔
دریں اثناءچھاپٹری فروشوں نے بھی لالچوک سے پویس کالونی تک ایک احتجاجی ریلی نکالی ۔
Comments are closed.