کنگن میں ریچھ کے حملے میں ایک شہری شدید زخمی

کنگن ::رام واری گنڈ کنگن میں ریچھ ایک حملے میں ایک شہری شدید زخمی ہوا .یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا.رپورٹس کے مطابق رام واری گنڈ جنگلی علاقہ ہے .

بتایا جاتا ہے کہ چالیس سالہ معروف احمد خان اپنے گھر باہرمعمول کی طرح مویشی کو چارہ کھلا رہے تھے .اس دوران یہاں یہاں ریچھ نمودار ہوا ،جس نے خان پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا .

زخمی خان کو فوری طور پر گنڈ طبی مرکز پہنچا یا گیا ،جہاں سے اُسے سکمز صورہ منتقل کیا گیا .

Comments are closed.