مکہ ::مکہ مکرمہ میں حرکت قلب بند ہونے کے سبب جنوبی ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون حاجی کی موت ہوگئی .معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا .
رپورٹس کے مطابق حمیدہ بیگم زوجہ غلام احمد ساکنہ لاری بل ترال حج فریضہ انجام کے دوران مکہ مکرمہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں .
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق خاتون مکہ مکرمہ میں اپنے شوہر کے ساتھ فریضہ حج انجام دے رہی تھیں ،جس دوران وہ حرکت قلب بند ہونے سے موت کی آغوش میں سو گئیں .
یاد رہے کہ بدھ کو مدینہ منورہ میں ایک حادثے میں بانہال کا ایک حاجی کی موت ہوگئی تھی .
Comments are closed.