سرینگر//یکم اگست/ بڈگام میں پولیس نے ٹرک ڈرایئور کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چار کلو گرام فُکی ضبط کی۔
بڈگام پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران علی پورہ چاڈورہ کے نزدیک ٹرک زیر نمبر JK02T-8625کو روک کر اُس کی تلاشی لی جس دوران ٹرک سے چار کلو فکی برآمد کرکے ضبط کی گئی ۔
ٹرک ڈرائیور جس کی شناخت بلوندر سنگھ ولد جسبیر سنگھ ساکنہ ہوشیار پور پنجاب کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لا کر ٹرک کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 76/2018زیر دفعہ 8/15این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
Comments are closed.